چین میں کورونا وائرس

چین میں کورونا کے21نئے کیس، چار افراد جان کی بازی ہا ر گئے

بیجنگ (عکس آن لائن)چین میں کورونا وائرس کے 21 نئے کیس اور 4 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ نئے کیسز میں سے متعدد ایسے کیسز ہیں جن کی تصدیق بیرون ملک سے آنے والوں میں ہوئی ہے۔

کمیشن کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہزار 620 ہوگئی ہے جس میں سے ساڑھے 76 ہزار افراد صحت یاب بھی ہو گئے ہیں، جبکہ چین میں کورونا سے 3322 اموات ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں