کورونا وائرس

چین میں کورونا وائرس کے مزید 86 افراد ہلاک، 3399 نئے کیسزکی تصدیق

بیجنگ/ووہان (عکس آن لائن) چین میں نوول کرونا وائرس کے باعث مزید 86 افراد ہلاک اور3399 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 722 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 34ہزار546 ہوگئی جن میں سے 6101 افراد کی حالت تشویشناک ہے.

چین کے قومی کمیشن برائے صحت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ صوبہ ہوبے میں 81،ہیلونگ جیانگ میں 2 جبکہ بیجنگ، ہینان اور گانسو میں ایک ایک مریض ہلاک ہوا ہے ۔کمیشن نے کہاکہ جمعہ کے روز مزید 4214مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔جمعہ کے روز 1280 مریض شدید بیمار ہوگئے جبکہ 510 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

کمیشن نے کہاکہ چین کی سرزمین پرمجموعی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 34546تک پہنچ گئی ہے جبکہ کل 722 افراد مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے بتایا کہ 6101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 27657 افراد میں وائرس کی وجہ سے انفیکشن کا شبہ ہے۔کل 2050افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

کمیشن نے کہاکہ 345498افراد کو بیماری کے قریب پایا گیا جن میں سے 26702 کوجمعہ کے روزطبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جبکہ دیگر189660 کوابھی تک طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔جمعہ کے آخر تک مخصوص انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں ایک ہلاکت بھی شامل ہے، مخصوص انتظامی علاقہ مکا میں 10 جبکہ تائیوان میں 16ہلاکتیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں