کورونا وائرس

چین میں کورونا وائرس سے اموات ایک ہزار سے بڑھ گئیں، متاثرین کی تعداد42,600 ہو گئی

بیجنگ (عکس آن لائن) چین میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 103 افراد کی موت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے اموات 1016 ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روزکرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2500 کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد 42 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے۔

بیجنگ میں محکمہ صحت کے حکام نے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے باہر 42 ہزار 638 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 103 افراد اس وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔چین کے علاوہ دیگر 30 جگہوں پر کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 460 سے تجاوز کر چکی ہے۔جن میں سے 2 افراد ایک فلپائن اور دوسرا ہانگ کانگ میں ہلاک ہوا ہے۔ادھر وائرس پر تحقیق میں مدد کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم چین پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں