چین میں کرونا

چین میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل کمی ،مزید 13اموات ،11نئے مریضوں کی تصدیق

بیجنگ(عکس آن لائن)چین میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل کمی آنے لگی ۔ہفتہ کو چین کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے مزید11مصدقہ مریضوں اور 13ہلاکتوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔

اسی دوران 17نئے مشتبہ مریض بھی سامنے آئے۔جمعہ کو ہی 1ہزار430 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 410کمی کے بعد 3ہزار610 رہ گئی۔جمعہ کے آخر تک مین لینڈ پر کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 80ہزار824تک پہنچ گئی جن میں سے 12ہزار94مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے 65ہزار 541 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

بیماری کی وجہ سے 3ہزار189افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ 115افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا تاحال خدشہ ہے جبکہ 10ہزار879 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، جمعہ کو 2ہزار174افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کردیا گیا۔کمیشن نے کہا کہ جمعہ کو مین لینڈ پر7درآمدی کیسز کی اطلاعات بھی موصول ہوئی جن میں سے 4 شنگھائی میں، 2 صوبہ گانسو اور ایک بیجنگ میں ہے۔

جمعہ کے آخر تک درآمدی مریضوں کی تعداد 95 ہوچکی ہے۔جمعہ کے آخر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں4ہلاکتوں سمیت 137مصدقہ مریض، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 10اور تائیوان میں ایک ہلاکت سمیت 50 مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں78، مکا میں10 اور تائیوان میں 20 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں