چین

چین میں کرونا سے مزید 108 ہلاکتیں، متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی

بیجنگ(عکس آن لائن ) کرونا وائر س پر قابو پانا مشکل ہو گیا، چین میں مزید 108 افراد جان کی با زی ہا ر گئے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار ایک سو 12 ہو گئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی۔

چینی حکا م کے مطا بق چین میں کرونا وائرس سے مزید 108 ہلاکتیں، دو ہزار ایک سو بارہ افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر چل بسے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔بحری جہاز میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے دو جاپانی شہری ہلاک ہو گئے۔ ایران میں بھی کرونا وائرس کا کیس سامنے آ گیا۔ چینی حکام کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں