چین

چین میں پاکستانی سفارتخانے میں  یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن) چین میں پاکستانی سفارت خانے نے یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔بدھ کے روز چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے تقریب سے خطاب کیا ۔

انہوں نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے سود مندنتائج سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے مستقبل میں گرین کوریڈور ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوریڈور اور صنعتی راہداری سمیت اہم منصوبوں کی تعمیر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مفید باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں