آخری رسومات

چین میں میت کی آخری رسومات ادا کرنے پر پابندی عائدکردی گئی

بیجنگ (عکس آن لائن )چین میں کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس میں مرنے والے کے دوست اور احباب تعزیت کے لیے شرکت کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے ایک نیا قانون جاری کیا گیا ، این ایچ سی کے اعلامیے میں بیان کیا گیا کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کی الوداعی یا آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے اور وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔این ایچ سی کے مطابق اگر کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص مر جاتا ہے تو جلد از جلد اس کی تدفین کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں