بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین سے منسوب من گھڑت ” قرضوں کا جال ” ترقی پذیر ممالک کے ساتھ چین کے تعاون میں مداخلت اور نقصان پہنچانے کے لئے بعض قوتوں کے تیار کردہ بیانیے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
منگل کے روز انہوں نے کہا کہ شراکت داروں میں سے کوئی بھی اس بیانیے پر یقین نہیں رکھتا ، صرف چند مغربی ممالک نے یہ بیانیہ پھیلایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ انہی ممالک کی رہنمائی میں کثیر الجہتی مالیاتی ادارے اور تجارتی قرض دہندگان ترقی پذیر ممالک کے اہم قرض فریق ہیں، اور انہیں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں خاطر خواہ کردار ادا کرنا چاہئے.