سفارتی تعلقات

چین -سری لنکا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ ، وزرائے خارجہ کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ (انٹرنشنل ڈیسک) چین-سری لنکا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ ای اور سری لنکا کے وزیرخارجہ گامینی لکشمن نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ 65 سالوں میں چین اور سری لنکا نے چھوٹے بڑے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفادات کے مطابق تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔ انسداد وبا کے اقدامات کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی آگے بڑھی ہے۔

اب ، دونوں ممالک ترقیاتی حکمت عملی کو ہم آہنگ کرکے” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیاری تعمیر کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ وبا کے بعد اقتصادی بحالی کو قوت فراہم کی جائے۔وانگ ای نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ دو طرفہ سٹریٹیجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

سری لنکا کے وزیرخارجہ گامینی لکشمن نے اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک معیشت ، غربت کے خاتمے ، عالمی و علاقائی امور ، افرادی و ثقافتی تبادلوں اور ویکسین تعاون سمیت دیگر شعبو ں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ چینی وزیرخارجہ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو وسعت دینے کی کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں