چینی وزارت خارجہ

چین دنیا کے لیے منشیات پر قابو پانے میں ایک مثالی ملک ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کو ایک رپورٹ پیش کی، جس میں چین کو “منشیات کا بڑا ذریعہ کہا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے اٹھارہ ستمبر کو اس حوالے سے کہا کہ امریکہ کی طرف سے نام نہاد الزا م خالصتاً چین کو بد نام کرنے کے لیے ہے اور چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

پیر کے روز
چینی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں زیر کنڑول منشیات کی اقسام دنیا بھر سر فہرست ہیں۔چین دنیا کے لیے منشیات پر قابو پانے میں ایک مثالی ملک ہے جو انسداد منشیات کی پالیسوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کرتا ہے اور ان پالیسیوں کو عالمی برادری بھی سراہتی ہے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ میں منشیات کی بڑھتی ہوئی مانگ میں امریکہ چین کی انسداد منشیات کی کوششوں پر الزام لگانے کا اہل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں