ویکسین

چین دنیا بھر کو ویکسین کی 2.1 ارب خوراکیں فراہم کر چکا

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنیوا میں چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے ہفتہ کے روز گاوی الائنس کے سی ای او سیتھ برکلے کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت چین ترقی پذیر ممالک کو کووایکس تعاون کے تحت 100 ملین ڈالرز کی ویکسین عطیہ کرے گا۔چینی میڈ یا کے مطا بقاس وقت دنیا بھر میں وبا کا پھیلاو بدستور جاری ہے، وائرس کی نئی اقسام مسلسل ابھر رہی ہیں، جو تمام ممالک میں لوگوں کی زندگیوں، صحت اور تحفظ کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہیں۔ ویکسین اس وبا کو شکست دینے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار ہے۔

تاحال چین نے دنیا کو ویکسین کی 2.1 بلین خوراکیں فراہم کی ہیں، جن میں 200 ملین سے زائد خوراکیں “کووایکس منصوبے” کے لیے بھی شامل ہیں۔ ابھی حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا تھا کہ چین افریقی ممالک کو ویکسین کی مزید ایک ارب خوراکیں فراہم کرے گا، جن میں 600 ملین خوراکیں مفت امداد ہوں گی، اور 150 ملین خوراکیں آسیان ممالک کو مفت فراہم کی جائیں گی۔

چین نے ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی رسائی اور استطاعت کو بہتر بنانے کی خاطر کووایکس کی حمایت کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ کیا ہے۔ یہ چین کی جانب سے کثیرالجہتی کی حمایت، انسانی صحت کے ہم نصیب سماج کے تصور کو برقرار رکھنے اور عالمی “امیونٹی گیپ ” کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرتا رہے گا اور دنیا بھر میں ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں