چین خلا بازی

چین خلا بازی کے میدان میں پیش قدمی جاری رکھے گا، شی جن پنگ

بیجنگ(عکس آن لائن)پچاس سال قبل چین کے پہلے مصنوعی سیارے ” دونگ فانگ ہونگ نمبر ون ” کو کامیابی سے خلا میں چھوڑا گیاتھا۔ اس خصوصی موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ” دونگ فانگ ہونگ نمبر ون ” مصنوعی سیارے کی مشن میں شریک چینی سائنسدانوں کے نام ایک خط میں واضح کیا کہ حالات کتنے ہی کیوں نہ بدل جائیں ، خود انحصاری اور محنت کا جذبے میں کمی نہیں آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نئے عہد میں خلا بازی کے کارکنوں کو اپنے پیش رووں کے نقش قدم پر چلنا چاہیے، مشکلات اور رکاوٹوں پر قابو پانے کی ہمت رکھنی چاہئے ،خلائی تحقیقات کو مزید مضبوط کرنا چاہیے اور اس شعبے میں مزید پیش قدمی کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ جلدازجلدچین کے خلائی طاقت کے حامل ملک کی تعمیر کا عظیم خواب پورا ہو جائے۔

اپریل انیس سو ستر میں چین نے پہلا مصنوعی سیارہ ” دونگ فانگ ہونگ نمبر ون “خلا میں روانہ کیا تھا، جس سے چین اپنے مصنوعی سیارے کو کامیابی سے لانچ کرنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا تھا۔ گزشتہ پچاس برسوں میں چین نے خلا بازی کے میدان میں نمایان کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں