چین براعظم افریقہ

چین براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن گیا

لندن(عکس آن لائن) چین براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے۔بین الاقوامی کنسلٹنگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق چین 2014 سے 2018 کے درمیان 72.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ بر اعظم افریقہ کے لئے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کرنے والا ملک ہے۔چین کے بعد فرانسیسی زبان بولنے والے ممالک کے لئے 34.1ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ فرانس دوسرے، 30.8 ارب ڈالر کے ساتھ امریکہ تیسرے اور 25.2 ارب ڈالر کے ساتھ متحدہ عرب امارات چوتھے نمبر پر ہے۔

چین جن سیکٹروں میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرتا ہے ان میں تھوک پرچون ، انفراسٹرکچر، ٹیلی کمیونیکیشن، سیاحت، میڈیا اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2018 میں براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرنے والا والا ملک 44.8 بلین ڈالر کے ساتھ مصر تھا اس کے بعد 41.7 بلین ڈالر کے ساتھ جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر اور 30 بلین ڈالر کے ساتھ مراکش تیسرے نمبر پر رہا۔ان ممالک کے بعد ترتیب کے ساتھ نائیجیریا ، کینیا اور ایتھوپیا کا نمبر آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں