ہواچھن اِنگ

چین باقاعدہ طور پر کوویکس میں شامل ہوگیا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(عکس آ ن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھن اِنگ نے جمعہ کو کہا ہے کہ چین نے جمعرات کے روز ویکسین اتحاد گاوی کے ساتھ معاہدہ کرکے کوویکس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ہوا نے کہا کہ چین نے یہ اہم قدم سب کیلئے صحت کی مشترکہ برادری کے تصور کو برقرار رکھنے اور نوول کروناوائرس ویکسینز کو عالمی عوامی مصنوعات میں تبدیل کرنے کے اپنے عزم کا احترام کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔ابھی بھی نوول کروناوائرس کی عالمی وبا تمام ممالک میں لوگوں کے تحفظ اور صحت کیلئے شدید خطرہ ہے،

چین نے اپنی توجہ ترقی پزیر ممالک کی مناسب، محفوظ اور مﺅثر ویکسین تک مساوی رسائی یقینی بنانے پررکھی ہوئی ہے۔ہوا نے کہا کہ اس کے لئے ہم نے وعدہ کیا ہے کہ چین کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کو عالمی عوامی مصنوع بنایا جائے گا اور ترقی پذیر ممالک کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔ہوا نے کہا کہ چین نے کوویکس میں شامل ہونے کیلئے اس کے ساتھ مثبت رویہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حتی کہ چین کئی ویکسینز کی آراینڈ ڈی کے اگلے مرحلے میں کافی پیداواری صلاحیت کے ساتھ دنیا کی قیادت کررہا ہے لیکن اس کے باوجود اس نے کوویکس میں شمولیت اختیار کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں