ترقیاتی اہداف

چین اپنے اعلیٰ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پرعزم

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی قوم کسی بھی رکاوٹ کو عبور کرنے کی ہمت، وژن اور طاقت رکھتی ہے۔چین کے ترقیاتی اہداف میں فی کس جی ڈی پی توانائی کھپت، خوراک کے ضیاع کو روکنے اور توانائی کے ماحول دوست استعمال کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

چینی حکومت نے ٹیکسوں میں کمی کے ساتھ ساتھ، حکومت اخراجات میں 12.8 فیصد اضافہ کرنے کا بھی کہا ہے۔ اس کے ساتھ آئندہ پانچ سالہ منصوبے میں بیان کردہ 102 میگا پراجیکٹس پر بھی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔اس سال چینی حکومت کے مالی اخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔ حکومت “سخت بجٹ کی زندگی” گزار رہی ہے تاکہ عوام زیادہ”اچھی زندگی” گزار سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں