شی جن پھنگ

چین اور کینیا ے ما بین  اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار  ہیں، چینی صدر 

بیجنگ (عکس آن لائن)  چین کے صدر   شی جن پھنگ اور کینیا کے صدر روٹو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منانے کے لئے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔جمعرات کے روز 

 شی جن پھنگ نے کہا کہ  سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ ساٹھ سالوں  سے چین اور کینیا باہمی سیاسی اعتماد رکھنے والے اچھے دوست   اور مشترکہ جیت پر مبنی اقتصادی تعاون کے  اچھے شراکت دار بن چکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان  اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار  ہیں ،باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کیا گیا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں ٹھوس ثمرات حاصل ہوئے ہیں، جو چین افریقہ تعاون میں اہمیت کے حامل  ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ  چین کینیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر روٹو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین کینیا جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے موضوعات کو مسلسل فروغ دیا جائے اور نئے دور میں  قریب تر چین کینیا  ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیا  جائے۔ 

روٹو نے کہا کہ 60 سالوں  سے کینیا اور چین کے درمیان شراکت داری  پختہ ہوتی جا رہی  ہے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ کینیا بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور جوہانسبرگ میں چین افریقہ رہنماؤں کے ڈائیلاگ کے نتائج پر عمل درآمد کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے پائیدار اور مشترکہ ترقی  کے روشن مستقبل کا آغاز  کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں