چین

چین اور مالدیپ کے درمیان دوستی طویل عرصے سے قائم ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)   چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے مالدیپ کے صدرمحمد معیز کے دورہ چین کے حوالے سے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ صدر معیز کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی دوسرے ملک کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔چین کے صدر شی جن پھنگ صدر معیز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور ضیافت کا اہتمام کریں گے ، دونوں سربراہان مملکت باضابطہ بات چیت کریں گے اور تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کریں گے۔چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور چین کے قومی عوامی کانگریس کے چیئرمین چائو لہ چی بھی صدر معیز سے ملاقات کریں گے۔

 وانگ ون بین نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور مالدیپ کے درمیان دوستی طویل عرصے سے قائم ہے۔ 2014 میں صدر شی جن پھنگ نے مالدیپ کا تاریخی سرکاری دورہ کیا تھا اور  فریقین نے مستقبل کے لیے چین اور مالدیپ کے درمیان  جامع دوستانہ تعاون پر مبنی شراکت داری  قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ 10 سالوں میں چین اور مالدیپ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون میں ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس دورے کے ذریعے دونوں سربراہان مملکت چین مالدیپ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک منصوبہ بندی کریں گے اور چین مالدیپ تعلقات کو نئی سطح پر پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں