چینی میڈ یا

چین- امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے میں تبادلوں نے مثبت توانائی فراہم کی ، چینی میڈ یا

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے دورے پر موجود کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم سے ملاقات کی ہے ۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق نیوسم کے دورہ چین کا ایک اہم مقصد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے ساتھ تعاون کا حصول ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چین کے ساتھ تعلقات کو سب سے اہم اور بنیادی تعلقات کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

کیلیفورنیا ،امریکہ میں اہم ترین سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے مراکز میں سے ایک ہے. میڈیا کی جانب سے اب تک جاری کردہ تفصیلات سے علم ہوتا ہے کہ نیوسم سائنسی اور تکنیکی تعاون میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں ۔ نیوسم چین- امریکہ تعلقات کی معقول اور عملی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔

امریکہ اسمتھ کالج کی اسکالر سارہ نولینڈ نے کہا کہ نیوسم کاحالیہ دورہ ، چین کے دورے پر غور کرنے والے دیگر امریکی گورنرز پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے اور اس سے ان لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے جو چین کے ساتھ رابطے کے مزید ذرائع کھولنا چاہتے ہیں۔

اس طرح کے مقامی تعامل نے چین اور امریکہ کے تعلقات کی بہتری اور ترقی کوبھی مثبت توانائی فراہم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں