کرونا وائرس

چین ، کرونا وائرس کے 2744مریضوں کی تصدیق ، 80ہلاک،461کی حالت نازک

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے صحت حکام پیر کو نے اعلان کیا ہے کہاتوار تک ملک بھر میں نمونیا کے باعث 2744کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی جن میں سے 461کی حالت نازک ہے ۔پیر کے روز قومی صحت کمیشن کے اعداد وشمار سے معلوم ہوا کہ اتوار کو 769نئے تصدیق شدہ ،3806نئے مشتبہ مریض سامنے آئے اور اس بیماری کے باعث ہوبے میں24ہلاکتیں ہوئیں۔اتوار تک نمونیا کے باعث 80ہلاکتیں ہوئیں جبکہ کل 51افراد صحت یاب ہوئے اور ابھی تک 5794مشتبہ مریض موجود ہیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ کل 32799 افراد کو طبی طور پر چیک پائے گئے ہیں ان میں سے 583کو طبی طور پر زیر مشاہدہ رکھنے کے بعد اتوار کو فارغ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 30453مریض طبی طورپر زیر مشاہدہ ہیں۔اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکا خصوصی اختیار علاقے اور تائیوان میں 17واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے ہانگ کانگ میں 8، مکا میں 5 اور ،تائیوان میں 4۔غیرملکوں میں تھائی لینڈ میں 7،جاپان میں3،جمہوریہ کوریا میں 3،امریکہ میں 3،ویت نام میں 2، سنگاپور میں 4، ملائیشیا 3 میں،نیپال میں 1،فرانس میں 3اور آسٹریلیا میں4واقعات کی تصدیق ہوئی ہیں۔چین نے بہار تہوار چھٹیوں میں اتوار 2فروری تک 3دن تک توسیع کا اعلان کردیا ہے اس کا مقصد کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں کرنا ہے۔

سٹیٹ کونسل جنرل آفس نے ایک سرکلر میں کہا ہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں ، پرائمری اور سکینڈری اسکولوں اور کنڈرگا رٹنز میں سمسٹر کا آغاز ملتوی کردیا گیا ہے ،سمسٹر شروع کرنے کے مناسب وقت کا اعلان متعلقہ تعلیمی حکام کریں گے ۔سرکلر کے مطابق یہ اقدام اجتماع کم کرنے ،کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے ، اور چینی عوام کی صحت کو بہتر تحفظ میں مدد دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں