نئی دہلی (عکس آن لا ئن ) چین اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کردیں، وزیراعظم نریندر مودی نے ا ٓل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فورسز کی ہلاکت پر بھارتی سرکار بڑے چیلنج کا شکار ہے، جبکہ نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔
اپنی پریشانی دور کرنے اور حالیہ تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے مودی سرکار نے ا ٓل پاٹیز کانفرنس بلالیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی زیرصدارت ا ٓل پارٹیز کانفرنس 19 جون کی شام منعقد ہوگی.
جس میں ملکی تمام پارٹیز کے عہدیداران شریک ہوں گے، اس دوران چین سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔