شاہد خاقان عباسی

چینی کی کرپشن 300اور گندم کی 400ارب سے زیادہ ہو گئی ، کوئی پوچھنے والا نہیں ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی کی کرپشن 300اور گندم کی 400ارب سے زیادہ ہو گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں،احتساب کا عمل جاری ہے، پتہ نہیں چلا جرم کیا ہے، نیب والے کہتے ہیں آپ پر کرپشن کا الزام نہیں ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ احتساب کا عمل جاری ہے، پتہ نہیں چلا جرم کیا ہے، نیب والے کہتے ہیں آپ پر کرپشن کا الزام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مجھ سمیت دیگر پر ترقیاتی کاموں کے الزام لگائے گئے، حکومت بتائے سوا دو سالوں میں انہوں نے کیا کرپشن پکڑی، آئی جی سندھ کے اغواء کو 12 دن ہوگئے پتہ نہیں چلا کیوں اغواء ہوئے، انصاف کا نظام سب کے سامنے ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہر میں وفاقی وزیر کی طرف سے پوسٹر لگے ہوئے ہیں،

وفاقی وزیر سے پوچھا جائے کس کے خرچ پر یہ پوسٹر لگائے، شیخ رشید نے فوٹو لگایا ہے بتادیں حکومت یا اپنے کس کے پیسے سے لگایا ہے، حکومت کی آمدن کم ہوگئی ہے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر غداری کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک میں اب تک کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں ہوسکا، نیب کا اطلاق سی پیک پر نہیں ہوگا، حکومت قانون لا رہی ہے، جن لوگوں نے سی پیک شروع کیا انہیں استثنیٰ نہیں ملا، جو آج سی پیک چلا رہے ہیں انہیں استثنیٰ دیا جارہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج چینی پر 3 سو ارب کی کرپشن کی گئی کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم سے خائف ہوکر وفاقی وزرا لوگوں کی بے عزتی کرنے پر مجبور ہے، وزراء بتائیں ان کی حکومت نے کیا کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی وزیر حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے، وفاقی وزیر کو ملک کے ماحول کا ہی معلوم نہیں، وفاقی وزیر سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ وہ بول کیا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں