اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی حکومت نے شوگر ملز کی ویڈیو مانیٹرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق پنجاب کی شوگر ملز میں 15دسمبر تک ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار ہوئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 12شوگر ملز کے نمائندگان نے ہمیں بتایا کہ 15 نومبر کرشنگ کیلئے آئیڈیل تاریخ ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق نومبر میں چینی کی قیمت 30 روپے تک کم ہوئی تھی، جیسے ہی سسٹم میں سے درآمدی چینی نکلی ہے تو مقامی چینی کی قیمت بڑھ گئی۔انہوںنے کہاکہ چینی کی قیمت بڑھنے میں آڑھتیوں اور سٹے بازوں کا کردار بھی نظر آیا جس پر ایکشن لے رہے ہیں۔حماد اظہر کے مطابق صوبائی حکومتوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ چینی میں آڑھتیوں کا کردار ختم کریں،ہم بروقت زیادہ مقدار میں چینی امپورٹ کرنا چاہ رہے ہیں، ای سی سی میں سمری بھیج رہے ہیں، خام چینی کی امپورٹ سے ٹیکس ہٹائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر