چین

چینی کمپنی کی ویکسین ریگولیٹری منظوری کے عمل میں داخل

بیجنگ (عکس آن لائن )چین کی سرکاری کمپنی سینوفارم کی تیار کردہ 2 کووڈ 19 ویکسینز میں سے ایک کو مارکیٹ میں فراہم کرنے کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرادی گئی ہے۔چینی اخبار کے مطابق چین کے ریگولیٹرز نے سینوفارم کی درخواست کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کی کونسی کووڈ ویکسین کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔سینوفارم کی دونوں ویکسینز 2 مختلف انسٹیٹوٹ تیار کررہی ہیں، جن کے محفوظ ہونے اور افادیت کی آزمائش 10 ممالک میں جاری ہے۔ان میں سے ایک کو متحدہ عرب امارات میں استعمال کی منظوری دی گئی تھی اور اسے 86 فیصد تک موثر قرار دیا گیا تھا۔سینوفارم نے ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست 25 نومبر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈیٹا کی اشاعت سے پہلے دی تھی۔سینوفارم نے اس حوالے سے ابھی کوئی موقف جاری نہیں کیا۔شنگھائی سے تعلق رکھنے واقلے ویکسین ماہر ٹا لینا نے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ سینوفارم کی ویکسین کو مشروط منظوری آنے والے ہفتوں میں حاصل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ ویکسین کی منظوری کی شرائط میں مختلف گروپس جیسے بچوں اور بزرگوں میں اس کے محفوظ ہونے اور افادیت جیسی شرائط ہوسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں