تھر کو ل بلاک

چینی کمپنی تھر کو ل بلاک ون نے فا ئر سیفٹی ایوارڈ جیت لیا

اسلام آ با د (نمائندہ عکس) تھر کول بلاک ون پاور جنر یشن کمپنی نے 12 واں سا لا نہ فا ئر سیفٹی ایوارڈ جیت لیا ہے۔
نیشنل فورم برائے انوائرنمنٹل اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) آ ف پا کستان کی جا نب سے کمپنی کو 12 ویں سالا نہ فا ئر سیفٹی ایوارڈ کی تقر یب میں شر کت کی دعوت دی گئی تھی۔
گو رنر سندھ کا مران خان ٹیسوری نے ایوارڈ کمپنی کے حوالے کیا۔ گز شتہ سال 11 ویں ایوارڈ کے بعد کمپنی نے یہ ایوارڈ دوسری مر تبہ جیتا ہے۔
ماہرین کے پیشہ ورانہ جائزے کے بعد، جیوری نے تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی کی جانب سے فائر سیفٹی اور فائر سیفٹی کو مقبول بنانے کے شعبے میں کام کے نفاذ کی مکمل توثیق کی، اور تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی کے وژن کو مثبت طور پر تسلیم کیا۔ ۔
جیوری نے ہماری کامیابی کی بنیاد پر تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی کی تعریف کی اور انعام دینے کا فیصلہ کیا ، اور بعد ازاں اس ایوارڈ کے فیصلے کی این ایف ای ایچ اور پاکستان فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈیز سے اتفاق رائے کے ساتھ منظوری دی گئی۔

تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی صحت، حفاظت اور ماحولیات ( ایچ ایس ای)کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرتی ہے، آگ سے بچاؤ کے روزانہ کام کو بہت اہمیت دیتی ہے،اور اس نے ہمیشہ “پہلے روک تھام، آگ سے بچاؤ اور آگ کے خطرناک عوامل کے خاتمے” کی ورکنگ پالیسی پر عمل کیا ہے۔

فائر سیفٹی ایوارڈ سے حوصلہ افزائی حاصل کرتے ہوئے، تھر کول بلاک-1 پاور جنریشن کمپنی ایچ ایس ای کے اہداف اور پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنائے گی۔ اس کے علا وہ روزمرہ کے کاموں میں مشق، آگ سے بچاؤ اور حفاظت میں مسلسل پیشرفت، ہر وقت چوکنا رہنے کو یقینی بنانے کے ساتھ آگ سے تحفظ اور حفاظت میں ایک ماڈل انٹرپرائز بننے کی کوشش کی جا ئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں