چینی وزیر خا رجہ

چینی وزیر خا رجہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اعلان کیا ہےکہ چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای 3 سے 14 جولائی تک انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای میانمار میں لنکانگ -می کونگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے ساتویں اجلاس کی صدارت کریں گے اور انڈونیشیا میں جی ٹونٹی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ ،وہ چین-انڈونیشیا اعلی سطحی ڈائیلاگ میکانزم کے دوسرے اجلاس اور چین کے گوانگ شی زوانگ قومیت کے خوداختیار علاقے کے شہر نان نینگ میں چین-ویت نام دوطرفہ تعاون کی رہنما کمیٹی کے چودہویں اجلاس اور چین-کمبوڈیا بین الحکومتی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں