چینی وزیر اعظم

چینی وزیراعظم، چین اور یورپی یونین سے دوطرفہ فوائد کے لئے کھلے پن کو وسعت دینے پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے باہمی فوائد کو بہتر طور سے حاصل کرنے اور

یکساں نتائج کے لئے چین اوریورپی یونین (ای یو)سے دوطرفہ طور پر کھلے پن کو مزید وسعت دینے

اور عملی تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔

وزیر اعظم لی نے اس عزم کا اظہار یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر

ارسولا وان ڈیر لین سے ویڈیو لنک کے ذریعے چین-یورپی یونین رہنماوں کے 22 ویں اجلاس کے دوران کیا۔

لی نے کہا کہ چین اور یورپی یونین ایک دوسرے کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں،

جن کے درمیان تعاون مقابلے سے کہیں زیادہ ہے اور دونوں کے درمیان زیادہ تر امور پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،

اور رواں سال چین اور یورپی یونین سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

لی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور یورپی یونین کے مابین تعلقات عمومی باہمی تعاون پر مبنی رہے ہیں ،

جس سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ اور دنیا میں استحکام آیا ہے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے ہمیشہ یورپ کے اتحاد کی حمایت کی ہے،

اور وہ یورپی یونین کے اتحاد اور خوشحالی میں تسلسل پر خوشی محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو طویل مدتی نقطہ نظر اور وسیع تر ویژن کے ساتھ دیکھنے اور ایک دوسرے کو

جامع اسٹریٹجک شراکت دار خیال کرنے پر زور دیا۔لی نےمذاکرات کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ،

مستحکم تعاون کے ذریعے باہمی مفاد اور یکساں فوائد پر مبنی تائج حاصل کرنے ،عالمی امن ، استحکام ،

ترقی اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران لی نے کہا کہ چین اور یورپی یونین بحیثیت اہم عالمی

معاشی طاقتوں کے معاشی پالیسی میں ہم آہنگی کو مستحکم بناتے ہوئے،

صنعتی اور ترسیل کے سلسلوں میں استحکام کو برقرار رکھیں

اور کوویڈ-19 کے اثرات کے پیش نظر عالمی معیشت کی بحالی کو تیز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں