بیرنز ویکلی

چینی معیشت کی بڑی بحالی ابھی شروع ہوئی ہے، بیرنز ویکلی

بیجنگ (عکس آن لائن) بیرنز ویکلی کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے وبا کی روک تھام کی پالیسی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں نےگزشتہ برس کے اکتوبر سےچین کی اسٹاک مارکیٹ کو 50 فی صد سے زائد کی ترقی دی ہے۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تاہم چین کی اسٹاک مارکیٹ کی بحالی کا شاید ابھی آغاز ہوا ہے۔ فنڈ مینیجرز کا خیال ہے کہ رواں سال کافی اسٹاکس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ رپوٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مارکیٹ کے عمل انگیز کا کردار واضح ہے۔

چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ چین کے پالیسی ساز معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور اپنی ایک ارب چار کروڑ کی آبادی کی کھپت میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ تین سال کے دوران چین نےصحت عامہ کے تحفظ کے لیے وبائی پابندیاں عائد کی تھیں ۔حالیہ دنوں چینی حکومت نے وبا کی روک تھام کی پالیسی کو تبدیل کیا اور کاروباری اداروں کی نگرانی میں بھی نرمی کی۔ اگلی ممکنہ خبر یہ ہے کہ چین رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لئے مزید اقدامات متعارف کروائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں