قومی عوامی کانگریس

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی سیاسی قرارداد کا اجراء

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی سیاسی قرارداد منظور کر لی گئی۔ پیر کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں 14 ویں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے وانگ حو نینگ کی پیش کردہ ورک رپورٹ اور گاؤ یون لونگ کی پیش کردہ تجاوزیر کی رپورٹ پر نظرثانی کی گئی اور منظوری دی گئی۔

اجلاس کا ماننا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی سربراہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے پوری پارٹی اور ملک کی تمام قومیتوں کے عوام کو متحد اور ان کی قیادت کرتے ہوئے چینی طرز کی جدیدکاری کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے راستے پرقائم رہتے ہوئے درست سمت میں چینی طرز کی جدیدکاری کی مستقل اور دور رس ترقی کو یقینی بنانا ہوگا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی طرف سے تیار کردہ عظیم خاکے کو قدم بہ قدم ایک خوبصورت حقیقت میں تبدیل کرنا ہوگا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے اہم فیصلوں اور انتظامات اور ملک کی اہم تزویراتی ضروریات پر گہری نظر رکھتے ہوئے وسیع پیمانے پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے، اور چینی طرز کی جدیدکاری کے فروغ میں دانشمندی اور طاقت فراہم کرنی چاہئے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے، 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف اور کاموں کو عملی جامہ پہنانے کا ایک اہم سال اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔

ہمیں چین کے نئے سیاسی جماعتی نظام کی برتریوں کو بروے کار لاتے ہوئے غیر جماعتی دانشوروں، غیر عوامی ملکیت والی معیشت کی شخصیات اور نئے سماجی طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہوگا، غیر ملکی دوستانہ تبادلوں کو فعال طور پر انجام دیتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کو فروغ دینا ہوگا۔ سی پی پی سی سی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے، عمدہ روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نصب العین کو مسلسل آگے بڑھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں