چینی صدر

چینی صدر کے نظریات کے نفاذ کے بارے میں ورک کانفرنس میں شی کی اہم تقریر پر پرجوش ردعمل

بیجنگ (عکس آن لائن) نئے عہد میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریات کے مطالعہ اور نفاذ کے بارے میں تعلیمی ورک کانفرنس میں صدرشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ “ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کا عظیم مقصد حوصلہ افزا ہے، اور یہ ہماری کمیونسٹ نسل کا ایک شاندار مشن اور بھاری ذمہ داری ہے”۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی کے خطاب پر اپنے تاثرات میں سی پی سی کے مرکزی اور ریاستی اداروں اور عوامی تنظیموں کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے کہا کہ نئے دور اور نئے سفر میں، پیچیدہ بین الاقوامی اور داخلی حالات، اصلاحات، ترقی اور استحکام کے کٹھن اور مشکل کاموں اور مختلف غیر یقینی اور غیر متوقع خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، انہیں نئے عہد کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریات کا مسلسل مطالعہ کرنا ہوگا ، اپنی سوچ، ارادے اور عمل کو پارٹی کے اختراعی نظریے کے ساتھ یکجا کرنا ہوگا، اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے عظیم مقصد کی طرف غیر متزلزل طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں