چینی صدر

چینی صدر کی دنیا کے مختلف ممالک میں متعین چینی سفراء کی سالانہ ورک کانفرنس 2023 میں شرکت

   بیجنگ (عکس آن لائن)    بیجنگ میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےدنیا کے مختلف ممالک میں  متعین چینی سفرائے کرام  کی   سالانہ ورک کانفرنس 2023 میں شرکت کی اور  تمام سفیروں سے ملاقات کی ۔

 اس موقع پر شی جن پھنگ نے   نئے دور  میں  سفارتی کاموں میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کی مکمل توثیق کی۔ انہوں نےنشاندہی کی کہ حالیہ دنوں منعقد ہونے والی سینٹرل فارن افیئرز ورک کانفرنس میں موجودہ دور اور مستقبل  کے لیے بین الاقوامی صورتحال اور بیرونی ماحول کا تجزیہ کیا گیا اور سفارتی  کاموں کے مقاصد، رہنما اصولوں، سٹریٹیجک  انتظامات اور بنیادی کاموں کی وضاحت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو سنٹرل فارن افیئرز ورک کانفرنس کے فیصلوں اور انتظامات پر ایمانداری سے عمل درآمد کرنا چاہیے، اپنے اصل  مشن اور ہدف  کو ذہن میں رکھنا چاہئے اور پارٹی کے ساتھ وفادار ہونا چاہئے۔ سب کو اپنی  ذمہ داری پوری طرح ادا کرنی چاہیے اور  اپنے سفارتی امور میں ہمت کے ساتھ  جہدوجہد کرنی چاہیے، قومی مفادات  کا ثابت قدمی کے ساتھ  تحفظ کرنا چاہیے  اور  پارٹی کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں