انڈونیشیا کے صدر

چینی صدر کی اہلیہ کی انڈونیشیا کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات

با لی (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بالی میں انڈونیشیا کے صدر کی اہلیہ اریانا سے ملاقات کی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اریانا کی ہمراہی میں ، پھنگ لی یوان نے انڈونیشیا کی روایتی ثقافت ،آرٹ نمائش اور دستکاری کی مصنوعات کی نمائش دیکھی۔انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے محترمہ اریانا کے جوش و خروش کی تعریف کی ۔پھنگ لی یوان نے ایڈز اور تپ دق کے علاج اور روک تھام میں چین کی فعال پالیسیوں اور کامیابیوں کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک عوامی فلاح و بہبود کے لیے تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے اور مشترکہ طور پر لوگوں کی معاش اور فلاح و بہبود کو فروغ دیں گے۔

روانگی سے قبل بالی کی ادیانا یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ فار ٹورازم کے طلبا نے قومی ملبوسات پہن کر انڈونیشی نغمہ “بیوٹی فل سولو ریور” چینی زبان میں گایا۔ پھنگ لی یوان نے طلبا کی خوبصورت گائیکی کی تعریف کی اور ان سے غیر رسمی گفتگو کی۔

انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی زبان سیکھنے کے لئےمحنت جاری رکھیں ۔پھنگ لی یوان نے انڈونیشی نوجوانوں کو چین کا دورہ کرنے ، چینی ثقافت کو سمجھنے اور چین انڈونیشیا تعاون کے سفیر بننے کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں