اسلام آباد(نمائندہ عکس)چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی چین کا مسلسل تیسری بار سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے مبارک پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز نے کہا کہ یہ انتخاب ان کی مدبرانہ قیادت اور چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ انتخاب چینی صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ انتخاب چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیرمتزلزل جذبے کا عکاس ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مذہب کے معاملے پر جرات مندانہ فلم کرنا چاہتا ہوں، نصیر الدین شاہ
- شادی میں تاخیر کی وجہ کیرئیر ہونا چاہئے، اشنا شاہ
- وزیراعظم، کابینہ کو سامنے بٹھانے کی بات ججوں کے منصب کے مطابق ہے، نہ آئین و قانون کے، وزیر قانون
- دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی
- وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفارتخانہ آمد، ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت