چینی صدر

چینی صدر کا یانگ پھو اقتصادی زون کا معائنہ، زون کی جی ڈی پی 43.66 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، رپورٹ

بیجنگ (عکس آن لائن)صدر شی جن پھنگ نے صوبہ ہائی نان کے دان جو شہر میں واقع یانگ پھو اقتصادی زون کا معائنہ کیا۔ یانگ پھو اقتصادی زون چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ پہلا منصوبہ ہے۔ یہ بانڈڈ زون پالیسی سے مستفید ہونے والا ایک قومی ترقیاتی زون ہے۔

2021 میں اس زون کی جی ڈی پی 43.66 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جس میں سال بہ سال اضافے کا تناسب 34.2 فیصد رہا ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق ایک علاقائی بین الاقوامی کنٹینر حب پورٹ کے طور پر، یہاں سے 39 ملکی اور غیر ملکی تجارتی راستے کھولے گئے ہیں، جن میں ملکی ساحلی علاقے اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی بڑی بندرگاہیں شامل ہیں۔ یانگ پھو انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کا شیاو چھین ٹین بندرگاہی علاقہ یومیہ50000 ٹن تک وزنی جہازوں کی برتھنگ ضروریات کو پورا کر سکتا ہے جبکہ فی الحال ٹرمینل کی گنجائش 1.6 ملین ٹی ای یو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں