انسانی حقوق

چینی صدر کا غیر ملکی قانونی نظام کی ترقی پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے گروپ اسٹڈی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے غیر ملکی قانونی نظام کی ترقی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو اعلی معیار کی ترقی اور اعلی معیار کے کھلے پن کی ضروریات کو پورا کرے گا ۔

منگل کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق شی جن پھنگ نے چین کی جدیدکاری کو آگے بڑھانے کے لئے قانون پر مبنی حکمرانی کے حالات اور سازگار بیرونی ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خارجہ امور میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے سے ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور جدیدکاری کے چینی راستے کے ذریعے قومی احیاء کو آگے بڑھانے کی طویل مدتی ضرورت پوری ہوتی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے اور بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے غیر ملکی قانونی نظام کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ووہان یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے اس حوالے سے ایک لیکچر دیا جس کے بعد پولیٹیکل بیورو کے ارکان نے اس پر بحث کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں