بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ جیانگ شی کا دورہ کیا اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید فروغ دینے اور چینی طرز کی جدیدیت کے لیے بہتر تعاون اور خدمات سر انجام دینے کی ہدایات کیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
سبز ترقی ،شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تمدن کے نظریے کا مرکزی حصہ ہے۔ اپنے اس دورے میں دریائے یانگسی کے کنارے پر ماحولیاتی بحالی سے لے کر پیٹرو کیمیکل اداروں کی گرین ڈویلپمنٹ میں تبدیلی اور اپ گریڈنگ تک، سب کچھ ان کے ماحولیاتی تحفظ اور سبز ترقی کو اہمیت دینے کی عکاسی کرتا ہے۔دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کے بارے میں، شی جن پھنگ نے “ماحولیاتی ترجیح” پر زور دیا۔
چینی صدر نے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کو مزید مربوط اور موثر بنانے کے لیے دریا کے کنارے پر واقع صوبوں اور شہروں کے لیے “مربوط انضمام” کی ہدایات دیں، جن میں بین الصوبائی مشاورت،مشترکہ ماحولیاتی انتظامات، تمام خطوں کی مشترکہ تعمیر اور ترقیاتی فوائد کا اشتراک شامل ہیں۔
ثقافتی وراثت، ترقیاتی منصوبوں اور بڑے ثقافتی منصوبوں کا معائنہ کرنا بھی شی جن پھنگ کے حالیہ دورہ جانگ شی کا اہم حصہ ہیں ۔ان میں سے دریائے یانگسی کی ثقافت ان کی توجہ کا مرکز تھی ۔ ان کا ماننا ہے کہ دریائے یانگسی کی ثقافت کا تحفظ، اس کی میراث اور فروغ ،دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم حصہ ہے۔