چینی صدر

چینی صدر کا دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو فروغ دینے  پر زور

 بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،   صدر  مملکت اور مرکزی فوجی  کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  شنگھائی میں دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی  سے متعلق ایک سمپوزیم کی صدارت کی  اورایک  ایک اہم تقریر  بھی کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے لئے یہ بات  انتہائی  اہمیت کی حامل ہے کہ  وہ  ایک نیا ترقیاتی نمونہ تعمیر کرے، اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے، اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دے۔

 صدر شی  نے نشاندہی کی کہ دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقیاتی حکمت عملی کو نافذ کرنے کے بعد سے پانچ سالوں میں منصوبہ بندی اور  پالیسی کے نظام کی تشکیل  میں  مسلسل بہتری آئی ہے، جدید صنعتی نظام کے قیام میں تیزی آئی ہے، علاقائی مربوط ترقی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے،

اصلاحات اور کھلے پن میں نئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور  دریائے یانگسی ڈیلٹا  کی مجموعی طاقت اور جامع مسابقت ملک میں سب سے آگے ہے، جس نے   ایک نئے ترقیاتی نمونے کے قیام اور اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے اسٹریٹجک  فتح حاصل  کی ہے .

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دریائے یانگسی ڈیلٹا کے علاقے کو سائنسی ، تکنیکی  اور صنعتی جدت طرازی کی بین العلاقائی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مربوط ترقی کے نظام اور میکانزم کی بہتری کو تیز کرنا ضروری ہے۔ فعال طور پر اعلی سطح  کے  کوآرڈینیشن اور کھلے پن کو فروغ دیا جانا چاہیئے ۔ حیاتیاتی  ماحول کے مشترکہ تحفظ اور انتظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے اوراس کے علاوہ  محفوظ ترقی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش  بھی کی جانی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں