صدر شی

چینی صدر چین،سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی کامیابیوں کے خواہاں

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز

آِلِ سعود کے ساتھ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفادات کے لئے نئے دور میں دو طرفہ تعلقات کو نئی

کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے رہنمائی کے لئے تیار ہیں۔ چین – سعودی عرب سفارتی تعلقات کی 30 ویں

سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کے تبادلے میں صدر شی نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو

بہت اہمیت دیتے ہیں۔چینی صدر نے مزید کہا کہ وہ سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کوایک موقع سمجھتے

ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اورسعودی عرب کے وژن 2030 کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے اور

دونوں ممالک کے تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت کو مزید تقویت بخشنے کے لئے شاہ سلمان کے

ساتھ ٹھوس کوششیں کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں