چینی صدر

چینی صدر اور اُن کے ویت نامی ہم منصب کے مابین جشن بہار کے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین اور ویت نام کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف ویت نام کے جنرل سیکرٹری ناگیون پھو ترونگ کے مابین تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

شی جن پھنگ نے کہا کہ سال 2022 دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کی ترقی میں نمایاں اہمیت کا حامل رہا ہے۔دونوں جماعتیں اور دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے فریقین کے مابین طے شدہ اتفاق رائے پر عمل پیرا ہیں، جس سے فریقین کے سیاسی باہمی اعتماد اور روایتی دوستی کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی خوشحالی میں مدد ملے گی۔شی جن پھنگ نے نئے سال کے لیے بھرپور امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنرل سیکرٹری ناگیون پھو ترونگ کے ساتھ قریبی تبادلہ برقرار رکھتے ہوئے چین ۔ ویت نام تعلقات کی صحت مند ترقی میں رہنما کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ ویت نام کے ساتھ حکمت عملی کی ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہوئے مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لانے اور عالمی و علاقائی امور میں مشاورت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

ناگیون پھو ترونگ نے کہا کہ دونوں رہنماوں کے مابین طے شدہ سلسلہ وار اتفاق رائے کی روشنی میں ویت نام اور چین کے تعلقات مثبت طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ شی جن پھنگ کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں