اسد عمر

چینی سرمایہ کار وں نے گوادر میں 1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا، اسد عمر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا ہے، چینی سرمایہ کار وں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا، گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گوادر میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں نارتھ فری زون پہلے فیز سے 35 گناہ بڑا انڈسٹریل زون ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نے کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوادرمیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہورہا ہے، تقریبا ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

چینی سرمایہ کاروں نے ویڈیولنک پر وزیراعظم سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بات کی ہے، بلوچستان کےلیے وزیراعظم کی ہدایت پرترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اسو وقت بلوچستان میں جاری ترقیاتی کام اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں