راہول گاندھی

چینی سرحد کے حالات پر حکومت خاموشی توڑے :راہول گاندھی

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے چین کی سرحد پر تناو کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک بتایا اور کہا کہ بحران سے جوجھ رہے ملک کے عوام کو اصلیت بتائی جانی چاہئے ۔

گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا،بحران کے اس دور میں چین کی سرحد کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں اور بے یقینی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔حکومت کو ملک کے عوام کو صاف صاف بتانا چاہئے کہ سرحد پر ہوکیا رہا ہے ۔واضح رہے کہ لداخ سے لے کر سکم تک چین کی سرحد پر اس ماہ کی شروعات سے تنا کے حالات ہیں اور دونوں طرف سے فوجیوں کی طرف سے پتھرا کے واقعات اور جھڑپیں ہوئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں