چیئرمین سینیٹ

چینی رہنماؤں کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر الگ الگ مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔بدھ کے روز چینی رہنماؤں نے کہا کہ چین اور پاکستان چارموسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور ہمارے درمیان “آہنی” دوستی عوام کے دلوں میں جڑیں پکڑ چکی ہے۔ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مضبوط ہوا ہے، تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں تعاون اور افرادی و ثقافتی روابط قریب رہے ہیں۔

چینی رہنماؤں نے کہا کہ وہ چیئرمین گیلانی کے ساتھ ملکر چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اور پاکستانی سینیٹ کے مابین تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ چین اور پاکستان کے درمیان چارموسموں کی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو فروغ دیا جائے اور نئے دور میں قریبی چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں