سفیر معین الحق

چینی تجا رتی نما ئش میں پا کستا نی کا رو با ری ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، پا کستانی سفیر

بیجنگ (عکس آن لائن)چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہےکہ وبا کے بعد چین میں منعقد ہونے والی یہ ایک انتہائی اہم نمائش ہے جس میں نیشنل بینک آف پاکستان اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن سمیت متعدد پاکستانی بڑی انٹرپرائزز بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

منگل کے روز پا کستانی سفیر نے چینی میڈ یا کو انٹر ویو میں کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ سروس ٹریڈ کے شعبے میں پاک چین تعاون تیزی سے ترقی حاصل کرے گا ۔چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2019 کے بعد سے چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کو دو بار مبارکباد کے خطوط بھیجے ہیں اور سفٹس گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ میں تین ویڈیو تقاریر کی ہیں۔

ان تمام تقاریر میں دنیا کو ایک ہی پختہ اشارہ دیا گیا ہے کہ چین کی اعلی ٰ سطحی کھلے پن کی رفتار سست نہیں بلکہ تیز سے تیز تر ہوگی۔ چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد دنیا کے ساتھ ایک کھلے تعاون میں ترقی کے نئے مواقعوں کا اشتراک کرنا ہے ، جو سفٹس کے مستقل نعرے “گلوبل سروس، میوچل بینیفٹ اینڈ شیئرنگ” کے دور رس معنی کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں