چین، 2024

چین، 2024 کے دو اجلاسوں کی حتمی تاریخ طے کر لی گئی

بیجنگ (عکس آن لائن)    چین کی  14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس  کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں  14 ویں این پی سی کا دوسرا سالانہ اجلاس بلانے کے فیصلے پر ووٹنگ کی گئی۔ نتائج کے  مطابق طے ہوا ہے کہ   14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کا دوسرا سالانہ  اجلاس 5 مارچ 2024 کو بیجنگ میں منعقد  ہوگا۔

 چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی نے بھی حال ہی میں فیصلہ کیا ہے  کہ  چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا دوسرا سالانہ  اجلاس  4 مارچ ، 2024 کو بیجنگ میں منعقد کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں