چین

چین، 10 ماہ میں ریل کے ذریعے تقریباً 3.3 ارب مسافروں کا سفر

بیجنگ(عکس آن لائن)چائنا ریلوے گروپ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، اس سال کے پہلے دس مہینوں میں ، چین میں 3.28 ارب مسافروں نے ریل کے ذریعے سفر کیا، جو سال بہ سال 119فیصد کا اضافہ ہے اور یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

پیر کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق جنوری سے اکتوبر تک چین میں نئی ہائی سپیڈ ٹرینز کا آپریٹنگ مائلیج 1،200 کلومیٹر سے تجاوز کر گیا ، جس کی بدولت ملک میں نقل و حمل کی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی ریلوے روزانہ اوسطا 9،655 مسافر بردار ٹرینز چلاتا ہے ، جو سال بہ سال 47.8 فیصد اضافہ ہے۔

اس کے علاوہ ، رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں ، چین -لاؤس ریلوے اور گوانگ چو-شن زن – ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے سے بالترتیب 90،600 اور 16.117 ملین مسافر سرحد پار گئے، جس سے سرحد پار اہلکاروں کی نقل و حمل میں مزید سہولت ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں