چین

چین، پہاڑی سڑک کے موڑ پر چھپے کاروباری مواقع

بیجنگ (عکس آن لائن) بیجنگ کے نواحی علاقے میں نان یان نامی ایک پہاڑی روڈ ہے ، جس کی کل لمبائی 33.4 کلومیٹر ہے۔ خوبصورت مناظر اور پرسکون ماحول کی وجہ سے یہ سائیکل اور موٹر سائیکل کے شوقین افراد کی ایک پسندیدہ سڑک بن چکی ہے ۔ جون کے آخر میں ہم نے یہاں گاڑی چلا کر دیکھا کہ سڑک پر بہت زیادہ موٹرسائیکلیں تھیں۔

مزید حیرت کی بات یہ تھی کہ سڑک کے بہت سے موڑوں پر کئی افراد ہاتھ میں پروفیشنل کیمرے لیے گزرتی ہوئی موٹر سائیکلوں کو غور سے گھور رہے تھے۔

میرے شوہر جو کبھی کبھار موٹرسائیکل بھی چلاتے ہیں، نے مجھے بتایا کہ یہ لوگ سڑک سے موڑ لیتے وقت موٹرسائیکلوں کے فوٹو کھینچ رہے تھے۔” لیکن اس کا کیا فائدہ؟”” تصویر کے نمونوں کو آن لائن اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ اگر کسی کو نمونے پسند آئے، تو وہ کھینچنے والوں سے یہ تصاویر خرید سکتے ہیں۔”

کچھ جگہوں پر ہم نے یہ بھی دیکھا کہ لوگوں نے اپنی گاڑی کی ٹرنک کو موبائل کیفے میں تبدیل کر دیا تھا، اور موٹر سائیکل سوار اکٹھے ہو کر وہاں کافی پی رہے تھے اور پہاڑی ہوا سے لطف اندوز ہوتے ہوئے گپ شپ کر رہے تھے۔ کیفے کے کاروبار کے رش کو دیکھ ہم بہت متاثر ہوئے ، اور ہم نے سوچا کہ صرف ایک موٹر سائیکل کے ساتھ کاروبار کے کتنے مواقع میسر آ سکتے ہیں!

درحقیقت چین 2023 تک 540 ملین سے زیادہ موٹرسائیکلوں کی مجموعی فروخت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے موٹرسائیکل پروڈیوسر اور فروخت کنندگان میں سے ایک ہے۔

چین کی موٹرسائیکلوں کی برآمدات مسلسل تین سالوں سے بلند ترین سطح پر ہیں۔ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں، چین نے 2.29 ملین موٹرسائیکلیں برآمد کیں، جو کہ سال بہ سال 36 فیصد کا اضافہ ہے اور تاریخ میں اسی مدت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ برآمدی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ ، چین کی موٹرسائیکل مصنوعات کا برآمدی ڈھانچہ بھی بہتر ہو رہا ہے۔ ہائی ویلیو ایڈڈ اور لارچ ڈسپلیسمنٹ موٹر سائیکلوں کے برآمدی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چین میں موٹرسائیکلیں ماضی میں لوگوں کی آمدورفت کا ذریعہ ہوا کرتی تھیں، لیکن اب یہ تفریح اور اپنی شخصیت کو دکھانے کا ایک ذریعہ بن گئی ہیں، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی صنعت میں اپ گریڈنگ ہوئی ہے۔

ماضی میں چین کی موٹر سائیکل انڈسٹری بنیادی طور پر گھریلو نقل و حمل کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہلکے ، چھوٹے اور درمیانے ڈسپلیسمنٹ کے ماڈل تیار کرتی تھی۔جب کہ حالیہ برسوں میں نوجوان لوگ بتدریج موٹرسائیکل مارکیٹ میں اہم صارفین بن گئے ہیں، نقل و حمل سے تفریح کے آلے تک مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے بھی نت نئے ڈیزائن، لارچ ڈسپلیسمنٹ اور ہائی اینڈ ماڈلز پر زیادہ توجہ دی ہے۔

خاص طور پر حالیہ برسوں میں، چونکہ لوگ ماحولیاتی تحفظ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، الیکٹرک موٹر سائیکلیں بھی موٹر سائیکل انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک نئی سمت بن گئی ہیں۔ چینی موٹر سائیکل مینوفیکچررز اپنی مکمل صنعتی چین اور مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کے ساتھ آہستہ آہستہ عالمی مسابقتی برتری حاصل کر رہے ہیں۔

درحقیقت موٹرسائیکلز کی مقبولیت نہ صرف موٹرسائیکل انڈسٹری کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کا باعث بنتی ہے بلکہ اس سے متعلقہ آن لائن ویڈیوز، گرافکس اور گائیڈز جیسے مواد تیار کرنے والوں کے لیے کاروباری مواقع بھی ملتے ہیں۔ سڑک پر دور تک سفر کرنا ہمیشہ سے لوگوں کے ذہن میں ایک رومانوی پہلو رہا ہے۔ کتابوں یا فلموں میں لوگوں نے طویل عرصے سے سفر کی کہانیاں شیئر کرنے کا لطف اٹھایا ہے۔ 1951 میں 23 سالہ میڈیکل کالج کے طالب علم چی گویرا نے اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر جنوبی امریکہ کا سفر کیا جس کے دوران جو کچھ دیکھا اسے بعد میں ایک فلم “دی موٹرسائیکل ڈائریز” میں فلمایا گیا۔ ڈیجیٹل دور میں لوگ انٹرنیٹ پر اپنے تجربات کو شیئر کرنا اور اپنی منفرد خصوصیت کو دکھانا پسند کرتے ہیں ۔ حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز بھی نیٹزنز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اہم ٹولز بن گئے ہیں۔

پہاڑی سڑک کے کونے پر فوٹو کھینچنے والے بھی ڈیجیٹل دور میں لوگوں کی اس خصوصیت سے آگاہ ہیں اوراس سے پیدا ہوتے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

نقل و حمل کے ذرائع سے لے کر تفریح تک، موٹرسائیکلوں کا بدلتا ہوا کردار چین میں صارفی اپگریڈنگ کا ایک مائیکرو کاسم ہے۔ ایک موٹرسائیکل ، سڑک کے موڑ کی ایک تصویر ، سڑک کے کنارے کافی کا ایک کپ ۔۔۔یہ سب کچھ چینی مارکیٹ میں صارفین کے متنوع مطالبات کو ظاہر کرتے ہیں، اور ہر موڑ پر کاروباری مناظر چین کی معاشی قوت اور لامحدود امکانات دکھاتے ہیں۔