کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ

چین، نیا سال عالمی تعاون میں امید پیدا کرنے کا سال ہوگا، کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر سدھارتھ چٹرجی,2023 میں چین میں تیسری مرتبہ جشن بہار منا رہے ہیں ۔ ان کے خیال میں خرگوش کا سال توانائی اور امید کی علامت ہے. اور نیا سال عالمی تعاون میں امید کا سال ہو گا ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ میں 2023 کےلیے بہت پرامید ہوں۔ یہ سال چین کے ساتھ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون فریم ورک (2021-2025) کا وسط مدتی سال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو ہمیں مل کر کام کرنے کا ایک بہترین موقع اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے حقیقی رفتار اور ترغیب فراہم کرتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وبا جاری ہے، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات اور دنیا کے بہت سے خطوں میں تنازعات موجود ہیں ۔ان سب کو جلد از جلد روکنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے چین اور اس کے کردار کو اقوام متحدہ کے ایک انتہائی اہم رکن کے طور پر و دیکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں