قومی کمیٹی

چین، سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے لیے ایجنڈے کا اجراء

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی پریس کانفرنس منعقد ہوئی اور کانفرنس کے ترجمان لیو جیے ای نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کو کانفرنس کی متعلقہ صورتحال سے آگاہ کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ اتوار کے روز لیو جیےای نے بتایا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 4 مارچ کو سہ پہر 3 بجے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگا اور 10 مارچ کی صبح ختم ہوگا، جس کا دورانیہ چھ دن ہوگا۔
اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یہ ہے:

سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور پیش کی جانے والی تجاویز پر رپورٹ کو سننا اور نظرثانی کرنا؛ 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کرنا اور حکومت کی ورک رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس کو سننا اور ان پر تبادلہ خیال کرنا؛

14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کی سیاسی قرارداد، اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ پر قرارداد، 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے بعد پیش کی جانے والی تجاویز کے کام پر رپورٹ پر قرارداد اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن میں پیش کی جانے والی تجاویز سے متعلق رپورٹ پر نظرثانی اور منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں موجودہ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے گزشتہ سال کے کام پر روشنی ڈالی جائے گی اور اس سال کے کام کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں