چین

چین، زلزلے سے متاثرہ  علاقے میں تعمیر نو میں تعاون  کے لیے سٹیئرنگ گروپ کا قیام

بیجنگ (عکس آن لائن) زلزلے سے متاثرہ چین کے صوبہ گانسو کی جی شی شان کاؤنٹی میں قدرتی  آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں  تعاون اور رہنمائی کے لیے باضابطہ طور پر ایک سٹیئرنگ گروپ کا  قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق یہ گروپ  6 ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے، جن میں آفات کے بعد نقصانات کا جائزہ لینے ، زلزلےاور ارضیاتی خطرات کا جائزہ لینے  کے گروپ ، رہائشی مکانات ، گاؤں اور قصبوں کی تعمیر کا گروپ ،منصوبہ بندی  و  تیاری کا گروپ،  پالیسی فنڈنگ گروپ اور نگرانی و  معائنہ گروپ شامل ہیں۔ کوآرڈینیشن اور گائیڈنس گروپ کی قیادت  میں، ہر گروپ مربوط طریقے سے کام کرتا ہے اور کام کی ضروریات کے مطابق اپنے ممبر یونٹس کا تعین کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں