چین

چین، ریاستی کونسل کی طرف سے اعلی ٰ سطح کے کھلے پن کے فروغ کے لیے ایکشن پلان جاری

بیجنگ (عکس آن لائن) حالیہ دنوں چین کی ریاستی کونسل نے اعلی ٰ سطح کے کھلے پن کو مضبوطی سے فروغ دینے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اسےاستعمال کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان ” جاری کیا ہے ۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا گرو پ کے مطا بق ایکشن پلان میں پانچ شعبوں میں جو اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، ان میں پہلا یہ کہ مارکیٹ تک رسائی کو بڑھایا جائے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی آزادی کی سطح کو بڑھایا جائے۔ دوسرا غیر ملکی سرمایہ کاری کی کشش بڑھانے کے لیے پالیسیز کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ تیسرا اقدام منصفانہ مسابقتی ماحول کو بہتر بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لیے بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔

چوتھا، جدت طرازی کے تبادلے کو ہموار کرنا اور ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے درمیان جدت طرازی کے تعاون کو فروغ دینا۔ پانچواں، مقامی قواعد و ضوابط کو بہتر بنانا اور اعلی معیار کےبین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ خود کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں