چین

چین، دریائے یانگزی ڈیلٹا میں بذریعہ  ریل مسافروں کی  تعداد 800 ملین سے تجاوز کرگئی

بیجنگ (عکس آن لائن)    چائنا ریلوے کے شنگھائی بیورو نے  بتایا ہے کہ  2023 میں دریائے یانگزی ڈیلٹا میں ریلوے کے ذریعے  جانے والے  افراد  کی  تعداد 800 ملین سے تجاوز کرگئی ہے ، جو 2019   کے مقابلے میں دس فیصد سے زیادہ کا اضافہ  ہے اور یہ تعداد ایک ریکارڈ ہے۔

 فی الحال ، دریائے یانگزی ڈیلٹا میں فعال   ریلوے کی کل لمبائی 14،000 کلومیٹر سے زیادہ  ہے ، جس میں 7100 کلومیٹر  طویل  25 تیز رفتار ریلوے لائنز شامل ہیں ۔

رواں سال دریائے یانگزی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو قومی حکمت عملی بنا ئے  جانے کا پانچواں  سال  ہے  اور اس خطے میں   اب زیادہ تر شہروں کے درمیان سفر ،بزریعہ ریل  1 سے  3 گھنٹوں میں  مکمل ہو  جاتا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں